فیصل آباد ( آئی این پی)صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناا للہ خا ں نے کہا ہے کہ حکو مت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی اور عمران خان اپنے کزن طا ہر القادری کے سا تھ مل کر ہما رے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ہم عمران خان سے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ ہی اب ڈریں گے ان کا ایجنڈا دھر نے ریلیوں کے ذریعہ ملک میں انتشار پھیلا نا ہے اور ہمارا ایجنڈا ملک کو ترقی کی طرف گا مزن کر نا ہے عوام اب انکے دھرنے ریلیوں پر تو جہ نہیں دے رہی ملک کے اندھیروں کو ختم کر نا ہے فیصل آباد میں میا ں نواز شریف نے 40میگا واٹ کے پاور پلا نٹ کا افتتا ح کر کے اس عزم کا اظہار کیا ہے 2018سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خا تمہ یقینی بنا ئیں گے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پا کستان عوا می تحریک نے جب سپیکر قو می اسملی،سپریم کورٹ اور الیکش کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں تو اب ان انکا سڑکوں پر آنے کا جواز نہیں بنتا وہ فیصلوں کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ریفرنس اور مذمتی قرار دا دیں صو با ئی اور قومی اسمبلی میں آ چکی ہیں فیصلہ قا نون کے مطا بق ہو گا ایم کیو کی قیا دت الطا ف حسیں کر یں یا فاروق ستار ہمیں اس سے کو ئی لینا دینا نہیں پا کستان کا جو بھی غدار ہے وہ ملک کا وفادار نہیں پہلے اس نے قو می پرچم جلا یا اب غیر ملکی پا کستان دشمن خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر ملک کے خلاف ہرزاہ سرا ئی کر رہا ہے جو کسی پا کستا نی کو قبول نہیں ا ب وقت آ گیا ہے کہ کرا چی کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر یں نہوں نے کہا کہ کرا چی کے عوام کی تین تین نسلیں کراچی میں پیدا ہو کر جوان ہو چکی ہیں اب وہ اپنے آپ کو مہا جر نہ کہلوا ئیں بلکہ پا کستا نی کہلوا نے میں فخر محسوس کر یں۔
خبرنامہ پنجاب
حکو مت دہشتگردوں کیخلاف عمران، قادری ہمارےخلاف جنگ لڑرہے ہیں: رانا ثنا للہ
