خبرنامہ پنجاب

خاتون سمیت دوشیزہ کا اقدام خودکشی‘ دونوں کی حالت نازک

فیصل آباد (آن لائن) شادی شدہ خاتون سمیت دوشیزہ کا اقدام خودکشی‘ دونوں کی ہسپتال میں حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ جبکہ ایک محنت کش کام کے دوراندل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی گلشن علی ٹاؤن کے رہائشی شہزاد کی بیوی 27 سالہ شمائلہ نے نیند آور گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت انتہائی غیر ہو گئی جبکہ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ 28 سالہ آصفہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت انتہائی خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں دونوں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ نگہبان پورہ اے بلاک گلی نمبر4 کا رہائشی عبدالرؤف چاند آئیڈیل سویٹ پر کام کرتا تھا‘ گذشتہ شب وہ حسب معمول کھویا تیار کر رہا تھا اور دیگر ملازمین سوئے ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر رات کو کسی وقت دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔‘ آج صبح ساڑھے پانچ مالک داؤد یوسف نے آ کر ملازمین کو جگایا تو عبدالرؤف کی لاش صحن میں پائی گئی اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی موت ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی ہے۔