راولپنڈی: (آئی این پی) بلیک لسٹ امریکی میتھیو بیرٹ کو پاکستان سے نکال باہر کیا جائے، سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی نے احکامات جاری کر دیئے۔ میتھیو کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر خلاف قانون کلیئرنس پر گرفتار دو ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے میتھیو بیرٹ کی پاکستان بدری کا حکم ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ سپیشل جج سنٹرل نعیم ارشد نے بلیک لسٹ امریکی کی ایئرپورٹ پر کلیئرنس کے ملزمان آصف اور احتشام کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میتھیو بیرٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور اسے کسی بھی وقت امریکا بھجوا دیا جائیگا۔ میتھیو کو ہوسٹن قونصلیٹ سے ویزہ جاری کرنیوالی افسر سعدیہ الطاف قاضی نے تفتیشی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
خبرنامہ پنجاب
راولپنڈی: مقامی عدالت کا میتھیو بیرٹ کو پاکستان بدرکرنےکاحکم
