خبرنامہ پنجاب

عمران سیاست کیلئے انسانی جانیں بھی دائو پر لگارہے ہیں،زعیم قادری

پنجاب حکومت:(اے پی پی) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست چمکانے کے لیے انسانی جانوں کو داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کرتےایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز وزیر اعلیٰ کے پی کے کی بدعنوانی کی داستا نیں پوری قوم کو سنا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل کیوں شروع نہیں کراپائے، تحریک احتساب کا حال بھی دھاندلی کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے جیسا ہو گا ۔ زعیم قادری کاکہنا تھا کہ عمران خان پورے پاکستان سے لوگ اکٹھے کرکے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے سے گریز کریں وہ پہلے کی طرح ترقی کے عمل کو روکنے میں ناکام رہیں گے