خبرنامہ پنجاب

عمران کےالزامات پرحمزہ شہبازنےقانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ عمران خان نے ان پر تنویر مرزا نامی شخص کے قتل میں ملوث ہونے پر الزام لگایا تھا ۔ عمران خان کو قانون نوٹس میں میڈیا پر آ کر معافی مانگنے کے لیے کہا گیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو مزید قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔