فیصل آباد: ( آئی این پی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آبادکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔پانچوں ٹاؤنز میں ایس پیز کی سربراہی میں ضلع فیصل آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق سرچ آپریشن میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ او ز، 10ایلیٹ کی ٹیمیں 300سے زائد پولیس اہلکاران نے سرچ آپریشنز میں حصہ لیا ، دوران سرچ آپریشن 417مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی 321افراد کو بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد رہا کیا گیا ،شناخت نہ رکھنے والے اور مشکوک 96افراد کوحراست میں لے لیاگیاجن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 13عدد پسٹل،08عددپمپ ایکشن،09 عددAK47،02عدد بندوق 222بور،ایک عدد8mm،چرس15801گرام،103لیٹر شراب برآمد ہوئی یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا تا کہ کو ئی بھی دہشت گرد عید قربان کے موقہ پر اپنے مزموم مقا صد حا صل کر نے کا میاب نہ ہو سکے۔
خبرنامہ پنجاب
فیصل آباد؛ سرچ آپریشن میں 96گرفتار
