قصور:(اے پی پی )نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے گزشتہ روز تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں حبیب آباد‘ کرانی والا‘ ساجووال‘ علی پورچک6اور ڈھانہ چک میں سرچ آپریشن کیا‘سرچ آپریشن کے دوران 12 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کئے گئے ‘ سرچ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انرکارڈن اور اوٹرکارڈن تشکیل دی گئیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 250گھروں کو چیک کیاگیا300سے زائدافراد سے پوچھ گچھ کی گئی‘40مشکوک افراداور10ٹارگٹڈ مجرمان سے انٹروگیشن کی گئی جبکہ 12افرادکو حراست میں لیاگیا جن میں 4افراد ناجائز اسلحہ سمیت ‘اے کیٹیگری کے2 اشتہاری اور 2منشیات فروش بھی شامل ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت4افرادکو گرفتار کرکے سیکورٹی آرڈیننس اورکرایہ دارایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے‘ سرچ آپریشن کے بعد فلیگ مارچ بھی کیاگیا۔
خبرنامہ پنجاب
قصورکےنزدیک سرچ آپریشن کےدوران 12 مشکوک افراد گرفتارکرلئےگئے
