قصور: (اے پی پی)قصور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ قصورکے علاقے پھول نگر میں واقع فیکٹری میں ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ سیکورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی۔ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گشت پر موجود پولیس موبائل نے فیکٹری اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس پر فیکٹری میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔
خبرنامہ پنجاب
قصور: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ،2ڈاکو ہلاک
