ملتان: (آئی این پی) دوران تفتیش قندیل کے قاتل بھائی نے انکشاف کیا کہ قندیل کے مفتی عبدالقوی کے ساتھ اسکینڈل کے بعد قتل کا ارادہ بنایا، قندیل کو دو بار قتل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی، عید کے دوسرے روز بھی قتل کی نیت سے ملتان گیا آخرکار اسے نشہ آور دوا کھلائی اور پھر گلا دبا کر مار ڈالا، منصوبہ تھا کہ قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاؤں گا۔ ملزم وسیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جسے عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبرنامہ پنجاب
قندیل بلوچ کا قاتل بھائی تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
