لاہور(آئی این پی) لاہور میں عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 1240 زخمی ہوگئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات جیل روڈ پر ون وہیلروں کی ٹکر سے آگے جانے والا موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔جبکہ اس سے قبل چار افراد تیز رفتاری اورون ویلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے تھے۔رپوٹ کے مطابق عید کے موقع پر ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1240 تک پہنچ چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر افراد کو سر ،بازووں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں
خبرنامہ پنجاب
لاہور:عیدالفطر کے موقع پر ون ویلنگ سے5افراد جاں بحق‘ 1240زخمی
