لاہور: (آئی این پی) اسپتال عملہ کے مطابق دوسری منزل پر واقع آئی سی یو وارڈ کے کوریڈور میں اچانک آگ بڑک اٹھی۔ آگ کے باعث کمروں میں دھواں پھیل گیا جس سے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اس آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ لگنے کے دوران باحفاظت تمام مریضوں کو اسپتال سے باہر نکال لیا گیا
خبرنامہ پنجاب
لاہور: شادمان میں واقع اسپتال میں آتشزدگی، آگ پرقابو پالیاگیا
