خبرنامہ پنجاب

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق،20زخمی

میاں چنوں/اوکاڑہ/جیکب آباد (آئی این پی ) ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہوگئے ،زخمیوں پانچ طالبات سمیت خواتین شامل تھیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، حادثہ میاں چنوں بائی پاس پر رحمان سٹی کے قریب پیش آیا جہاں تین گاڑیاں ٹرالر سے ٹکراگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دوا فراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دوسری جانب اوکاڑہ میں جبوکہ روڈ پر سکول وین اور گدھا گاڑی کے تصادم میں سکول ٹیچر جاں بحق اور پانچ طالبات زخمی ہوگئیں۔ جیکب اباد میں بھی دو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔