خبرنامہ پنجاب

منصفین دلیرانہ فیصلہ کریں ورنہ گھرچلے جائیں: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

لاہور: (آئی این پی) جوڈیشل اکیڈمی میں ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ منصفین کو دلیرانہ فیصلہ کرنے ہونگے ورنہ وہ گھر چلے جائیں، ججز اپنی مشکلات بتائیں، میرے دروازے ہر وقت کھولے ہیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابیاں ہیں مگر ہمیں اپنا گریبان خود دیکھنا ہو گا، تیرہ لاکھ زیرسماعت مقدمات کا کوئی باقاعدہ سسٹم ابھی تک موجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع میں ججوں کی آسامیوں کو جلد پر کر دیا جائے گا، خاتون جج سے کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین ججز کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کریں گے۔