خبرنامہ پنجاب

نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں: طلال

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں‘ اگر انہیں ادب و احترام نہیں آتا تو پرویز رشید سے سیکھ لیں‘ ہم نے عمران خان کے بارے میں زبان کھولی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ منگل کو تحریک انصاف کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ دھرنے کے دوران مقامی سکولوں کو بند رکھنے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اخلاقی پستی کا شکار ہیں‘ وزیراعظم کے بارے میں ہوش سے بات کریں‘ اگر انہیں ادب و احترام نہیں آتا تو پرویز رشید سے سیکھ لیں‘ ہم نے عمران خان کے بارے میں زبان کھولی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔(ن غ)