لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی دستاویزات جعلی ہیں اور ہمیں اس پر تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔پانامہ لیکس پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی دستاویزات جعلی ہیں بہت سے ممالک ملک کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے تحقیقات کے ذریعے ان گھٹیا ہتھکنڈوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ پوری دنیا میں کرپشن ہوتی ہے لیکن ہم ہر وقت اس بات کی تلاش میں رہتے ہیں کہ اپنے ہی منہ پر کالک مل لیں حالانکہ دیگر ممالک میں کسی بھی الزام پر تحقیقات کی جاتی ہیں ہمارا یہ حال ہے کہ کوئی چیز ثابت ہو نہ ہو ہم اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں اور اسے خوب اچھالتے ہیں۔دنیا کے 12 سربراہان مملکت کا کالا دھن منظر عام پر،نواز شریف، ایشوریہ رائے اور جیکی چن کے نام بھی شامل۔پانامہ لیکس پر تحقیقات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کو مکمل اختیار ہے اور وہ چاہیں تو تحقیقات کریں اور چاہے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں ۔#/s#
خبرنامہ پنجاب
پاناما لیکس کی دستاویزات جعلی، تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں : رانا ثنا اللہ خان
