لاہور/ گجرات(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے ‘ چاہے وہ الطاف حسین یا اس سے کوئی چھوٹا بڑا نہ ہی کسی کو اس پر بات کرنے کی اجازت دیں گے ‘تحریک انصاف کے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں‘ سیاست اپنی جگہ مگر کسی کے گھر کے اوپر احتجاج نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ روایت اچھی ہے‘ ہم کسی کے گھر احتجاج کیلئے جانے کو تیار نہیں۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے اور اس کا دفاع کرنا اور اس کے لیے قربانی دینا ہم بخوبی جانتے ہیں‘پاکستان کے خلاف جو بھی بات کرے گا وہ اس ملک کا دشمن سمجھا جائے گاجو کسی ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اور وطن عزیز کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ پنجاب میں رینجرز کے حوالے سے اختیارات دےئے جانے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات دیے نہیں جاتے ایسے اختیارات خود لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر کسی کے گھر کے اوپر احتجاج نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ روایت اچھی ہے ہم کسی کے گھر احتجاج کیلئے جانے کو تیار نہیں مگر تحریک انصاف کے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
خبرنامہ پنجاب
پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے: شجاعت حسین
