لاہور(آئی این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز آئیگی تو (ن) لیگ کے حمایتی’’ ٹارگٹ کلرز‘‘ بھی پکڑ جائیں گے ‘سیاسی مخالفین کو گولیوں کا نشانہ بنانا حکمرانوں کی پالیسی ہے ‘پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت کا پھندہ بن چکا ہے قوم انکو بھاگنے نہیں دیگی ‘رائے ونڈ مارچ آئین وجمہو ریت کے مطابق ہو گا کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘اپوزیشن جماعتیں کر پشن کے خلاف عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ وہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘ریجنل صدر چوہدری اشفاق احمد ‘عمران ٹائیگر فورس کے آرگنائزہ وسیم احمد چوہدری سمیت تحر یک انصاف کے دیگر قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ لوگوں کو حکومتی لوگوں کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے اس لیے پنجاب میں رینجرز کا آنا جرائم کے خاتمے کا آغاز ہو گااو ر پنجاب کے حکمرانوں کے حمایتی ٹارگٹ کلرز بھی ضرور انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ حتمی ہے اور ہم ملک میں احتساب کیلئے بھی حد تک جا سکتے ہیں میاں محمودالرشید نے کہا کہ کر پشن صرف تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے اس لیے پوری قوم اور اپوزیشن جماعتوں کا بھی مفاد اسی میں ہے کہ ہم سب ملکر حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف احتساب کیلئے سڑکوں پر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ہر صورت کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا جبکہ ریجنل صدر چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی سیاسی موت مر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ملک سے کر پشن کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ جائیگا اس لیے ملک سے ہر صورت کر پشن کو ختم کر نا ہوگا ۔
خبرنامہ پنجاب
پنجاب میں رینجرزآئیگی تو(ن) لیگ کےحمایتی’’ٹارگٹ کلرز‘‘ بھی پکڑےجائیں گے‘سرور
