پنجاب:(آئی این پی) پنجاب میں دہشت گردوں، سہولت کارروں،کالعدم تنظیموں کے خلاف رینجرز آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں داخلہ پنجاب کی جانب سے سفارشات تیار کر کے اعلی حکام کو بھیجوا دی گئیں ۔ داخلہ ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راجن پور، رحیم یار خان ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا سمیت 13اضلاع میں رینجرز آپریشن کی سفارش کی گئی ہے ۔ جہاں رینجرز آپریشن ہو گا وہاں حساس اداروں کو متحرک کر دیا گیا ۔ 3 مرحلوں میں آپریشن کی تجویز زیر غور ہے ، پہلے مرحلے میں 4 اضلاع میں آپریشن ہو گا ۔
خبرنامہ پنجاب
پنجاب کے 13 اضلاع میں اہم مقامات پررینجرز آپریشن کی سفارش
