فیصل آباد: ( آئی این پی)سنٹرل جیل فیصل آباد میں کیس کی سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کی سول جج کے ساتھ بد تمیزی چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ کے حکم پر جیل سپرنٹنڈ نٹ معطل۔ تفصیلات کے مطا بق چند دن پہلے سول جج عامر رضا بٹو سنٹر ل جیل میں ایک کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ جیل سپر نٹنڈ نٹ ثاقب نذیر نے مدا خلت شروع کر دی۔ سول جج نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو شکایت کی کہ اس کے سا تھ عدا لتی امور نمٹا تے وقت بد تمیزی کی گئی ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عا بد حسین قریشی نے چیف جسٹس لا ہور ہا ئیکو رٹ مسٹر جسٹس منصور حسین کو آگاہ کر دیا چیف جسٹس کے حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل سپر نٹنڈ نٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
خبرنامہ پنجاب
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےحکم پرجیل سپرنٹنڈ نٹ معطل
