خبرنامہ پنجاب

کرپشن کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں: راجہ پرویز اشرف

گوجر خان (آن لائن) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بیرون ملک اثاثے ظاہر ہونے پر نواز حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ سوموار کے روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کہتے تھے ہمارے پیٹ پھاڑ کر دولت نکال لیں گے اب ان لوگوں کا پیٹ کون پھاڑے گا کون ان کی دولت واپس لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جو بات عمران خان کرتے ہیں وہ حق اور سچ ہیں ہم سب اس معاملے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر نواز حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ان سے معلوم کیا جائے کہ انہوں نے یہ اثاثے کیوں چھپائے کیوں عوام کو دھوکے میں رکھا جتنی کرپشن نواز حکومت نے کی ہے پہلے کسی حکومت نے نہیں کی ۔ #/s#(جاوید)