گوجرانوالہ (آن لائن)پہلوانوں کے شہر کے قصابوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کو ذبح کر ڈالا اور کھلم کھلا بیمار اور مادہ جانوروں کو ذبح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گوجرانوالہ کے اکثر و بیشتر سلاٹر ہاؤسز کے باہر بیمار اور مادہ جانور ذبح کرنے کا دھندہ جاری ہے جبکہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ ان قانون شکن قصابوں کوروکنے کے بجائے ان کی سرپرستی کرنے لگے ہیں جس کے باعث شہریوں کو بیمار جانوروں کے گوشت کی فراہمی کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے
خبرنامہ پنجاب
گوجرانوالہ میں اینیمل ایکٹ ’’ذبح‘‘ ہو گیا، سلاٹر ہاؤسز کے باہر بیمار اور مادہ جانوروں کو ذبح کرنے کا سلسلہ جاری
