لاہور/راولپنڈی/ملتان/فیصل آباد/گوجرانوالہ: (آئی این پی) پنجاب حکومت کی سنٹرل انڈکشن پالیسی نامنظور۔ یہ نعرہ ینگ ڈاکٹرز نے لگایا جو ایک بار پھر اسپتال بند کرکے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے علامتی احتجاج کیا اور مختلف مقامات پر ریلیاں نکالیں، ٹریفک جام ہونے سے شہری مشکلات کا شکار رہے۔راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کے آؤٹ ڈور بند رہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بلاک کر دیا۔ فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے الائیڈ اسپتال سے جیل روڈ تک احتجاج کیا۔ملتان میں نشتر اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز بھی کام چھوڑ کر سڑک پر نعرے بازی کرتے رہے۔ گوجرانوالہ کے سول اسپتال کا آؤٹ ڈور ینگ ڈاکٹرز نے بند کر دیا۔ ٹراما سنٹر سے سیشن کورٹ روڈ تک ریلی بھی نکالی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اکتیس جولائی تک سنٹرل انڈکشن پالیسی واپس نہ لی گئی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
خبرنامہ پنجاب
ینگ ڈاکٹرزمطالبات کیلئے پھرسڑکوں پرآ گئے
