خبرنامہ پنجاب

آئندہ ہفتےمون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونےکا امکان

اسلام آباد: (اے پی پی) آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی، محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیرکے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ،ژوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اسی طرح گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی ہے۔