خبرنامہ پنجاب

اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کردی

لاہور:(آئی این پی) اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کر دی ، مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیا موجودہ حالات میں سرکاری خطبہ ممکن ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد کر دے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتشار کا شکار ہے ایسے حالات میں ظل الٰہی بننے کا دور نہیں ہے اور نہ ہی انتشار کے مزید اسباب پیدا کرنا دانشمندی ہوگی ، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں پہلے سے جاری دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ، جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔