خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد:فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل زاہد اکبر دم توڑ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پولیس ناکے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل زاہد اکبر دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق زاہد اکبر 12 فروری کو اسلام آباد میں آئی جے پی ناکے پر2 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل امتیاز شہید جبکہ ایک ایف سی کا اہلکار اور ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہوئی تھی ۔ زاہد اکبر کو کمر پر گولی لگی تھی اور وہ پمز میں زیر علاج تھا،تاہم آج وہ دم توڑ گیا ۔