خبرنامہ پنجاب

ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کےلیےاحتیاطی تدابیرضروری ہیں، عثمان بزدار

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایڈز سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کی مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیےاحتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچاؤ کے لیے زندگی مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہیے، ایڈز سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کی مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ شعور اجاگر کرنے کے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں جن میں 36 فیصد افراد کو اپنے مرض کا علم ہی نہیں۔

ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔