خبرنامہ پنجاب

اے این ایف کی لاہورسے اٹلی2کلوہیروین کی سمگل کی کوشش ناکام

لاہور(آئی این پی) اے این ایف نے لاہور سے اٹلی2کلوہیروین کی سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سمگلر معروف حسین سمیت 3اےئر پورٹ سہولت کاروں کو بھی گر فتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لالہ موسیٰ کا رہائشی معروف حسین اپنی فیملی کے ہمراہ اٹلی جانے کیلئے اےئر پورٹ پر آیاتو وہاں اے این ایف کے اہلکاروں نے اسکے سامان کی تلاشی لی تو اسکے بیگ میں موجود یو پی ایس سے 2کلو ہیروین بر آمد ہوگی جس پر اے این ایف نے معروف حسین اور اےئر پور ٹ پر کام کر نیوالے اسکے 3سہولتوں کاروں کو بھی گر فتار کر لیا ہے جن کا تعلق انکی فیملی سے بتایا جا تا ہے جبکہ اے این ایف نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے ۔