خبرنامہ پنجاب

باکمال لوگ لاجواب سروس ، پی آئی اے کی فلائٹ صرف 3 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

لاہور:(آئی این پی ) اسلام آباد سے پی کے سکس فائیو ون تین مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ۔ باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، یقیناً پی کے 651 میں سفر کرنے والے نہ صرف خوش نصیب مسافر تھے بلکہ باکمال بھی جنہیں لاجواب سروس فراہم کی گئی ۔ محض 3 مسافروں کو لاہور سے اسلام آباد لانے تک کتنا ایندھن جلا ، کاک پٹ اور کیبن کریو کے علاوہ ایوی ایشن کے زمرے میں کتنے اخراجات ہوئے کیا یہ سب کچھ اربوں روپے خسارہ برداشت کرنے والی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کمال ہے ، “کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ” ۔