خبرنامہ پنجاب

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: (آئی این پی) پاکستانی سینماوں میں بھارتی فلموں کی نمائش کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں پر حملہ کر رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ حکومت کشمیریوں سے حمایت کے لیے دوغلی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترداف ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ کشمیر کی آزادی تک بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگائی جائے ۔ درخواست میں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت سنسر بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے ۔