خبرنامہ پنجاب

بہاولپور:سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گرد ہلاک

بہاولپور(اے پی پی)بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کےاہلکاروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گرد مار ےگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پربہاول پور کے علاقے سمہ سٹہ میں کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی کےاہلکاروں کےدرمیان بہاول پور اوور ہیڈبرج پر مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔مقابلے کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سےبتایا جاتا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کےقبضےسےدستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کی لاشیں بہاول وکٹویہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔