خبرنامہ پنجاب

تین ستمبرکی ریلی حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی: سرور

لاہور(آئی این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 3ستمبرکو تحر یک احتساب ریلی حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوگی ‘حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے‘(ن) لیگ کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو قبول اور احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ختم کر نا ہوں گی ‘تحر یک انصاف آئین وقانون کے مطابق سیاسی جد وجہد کر رہی ہے ‘عمران خان کو ضمنی انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کیلئے لیکشن کمیشن کی من ومانیاں جمہو ریت کی نفی ہیں ‘حکمران عمران خان کا ’’راستہ ‘‘روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ‘ تحر یک انصاف اورعمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب کا میابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے اورآئندہ ماہ سے تحر یک میں مزید تیزی اور شدت آئیگی اور قوم کے سامنے حکمرانوں کے اصل چہروں اور پالیسوں کو بے نقاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہر محاز پر حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ نے کیلئے باہر نکل چکے ہیں اور اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کے پاس اب احتساب اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو قبول کر نے کے سواکوئی اور آپشن باقی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب شفا ف احتساب ہوگا توکر پٹ حکمرانوں سمیت سب جیلوں میں جائیں گے ‘حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں تک پہنچ ہی جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی کی بجائے الیکشن کمیشن رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہے۔