خبرنامہ پنجاب

جسٹس منصور نے نئے ججز کی تربیت کا دورانیہ بڑھا دیا

لاہور: (اے پی پی) عدالت میں بیٹھنے سے قبل ججز کو 6 ماہ کی تربیت لازمی قرار دیدی گئی جس کا اعلان چیف جسٹس جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کر دیا ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنے خطاب میں کہا اپنی کمزرویوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے انہیں درست کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ عدالتوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ججز کو 100 فیصد ترقی دی جائے گی۔ دوران ٹرینینگ ججز کی صلاحیت کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کو تربیت دینے والے غیر ملکی ماسٹر ٹرینرز میں اسناد بھی تقسم کیں۔