خبرنامہ پنجاب

جعلی انسپکٹربن کرلوگوں کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی:(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے جعلی ایف آئی اے انسپکٹر بن کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم جمیل عباس کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جمعہ کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھتری چوک کھنہ پل کے قریب واقع نجی سکول کی پرنسپل کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروئی کر تے ہوئے جعلی ایف آئی اے انسپکٹر بن کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم جمیل عباس کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نجی سکول کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سکول کی پرنسپل کو ایف آئی اے کا انسپکٹر بن کر بلیک میل کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو صادق آباد پولیس راولپنڈی کے حوالے کردیا گیاہے۔(رڈ)