خبرنامہ پنجاب

جعلی ویزے پرسپین جانے کی کوشش ناکام، مسافرگرفتار

لاہور:(آئی این پی) امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہیمسافر سعید نے برطانیہ کے جعلی ویزے پر براستہ دوحہ سپین جانے کی کوشش کی جسے امیگریشن حکام نے ناکام بنا دیا مسافر سعید نے قطر ائیر کی پرواز 629 سے جانا چاہتا تھا۔