خبرنامہ پنجاب

حکومت کو ترقی اور معیشت کے شعبوں میں فعال تھنک ٹینک بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(ملت + اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کو ترقی اور معیشت کے شعبوں میں فعال تھنک ٹینک بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پائیڈ سینٹ کے 10ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیڈ حکومت کا اقتصادی تھنک ٹینک ہے تاہم اسے قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ اپنی تحقیقی ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پائیڈ کو افغانستان کے اقتصادی تحقیق کے اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے چاہئیں تاکہ مستحکم اقتصادی شراکت داری قائم ہو سکے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت تحقیق کی ترجیحات متعین کرنے کی ضرورت ہے اور محققین کو ممتاز عالمی تحقیقی اداروں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پائیڈ کے نئے کیمپس کیلئے 17 ایکڑ سے زائد اراضی حاصل کر لی گئی ہے جہاں پر جلد ہی ایک جدید کیمپس قائم کیا جائے گا۔