خبرنامہ پنجاب

خواتین بل؛اختلاف ہے تو ایوان میں بات کی جا سکتی ہے، ایاز صادق

لاہور:(اے پی پی).اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کاکہناہےکہ اگر خواتین کےبل کے حوالےسے کوئی اختلاف ہے تو ایوان میں بات کی جا سکتی ہے،کوئی بھی بل آخری نہیں ہوتا،اس میں ترامیم آ سکتی ہیں،مولانا صاحب کی اپنی سوچ ہے،انہیں چاہئے کہ ترمیمی بل لائیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی لاہورکےجیلانی پارک میں خصوصی بچوں کی تقریب سےخطاب اورمیڈیاسےگفتگوکررہےتھے،انہوں نےکہاکہ یہ موقع ہر جماعت اور ہر رکن اسمبلی کےپاس ہےکہ وہ ترمیمی بل لائے،قومی اسمبلی کےارکان باشعور ہیں،وہ اگرمناسب سمجھیں گےتو ترامیم کو بل کا حصہ بنالیں گے۔ حکومت سےالگ ہونے کی مولانا کی دھمکی کےحوالےسےسوال پرسردار ایاز صادق نےکہاکہ یہ مولانا کی اپنی سوچ ہے،سبھی جانتےہیں کہ اسمبلی میں کس کے کتنے لوگ ہیں۔