خبرنامہ پنجاب

دھرنےوالےپھربلوں سےباہرنکل آئےہیں: شہباز

لاہور: (آئی این پی) وزیر اعلیٰ شہباز شریف ایکبار پھر تحریک انصاف کی قیادت پر خوب گرجے ، ان کا کہنا ہے دھرنے والے آزاد کشمیر کے اتنخابی نتائج سے ہوش کے ناخن لیں ، دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ۔ کالا شاہ کاکو میں موٹر وہیکل ایگزامینیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں دھرنے والے ایکبار پھر اپنی بل سے باہر آ رہے ہیں انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے تنائج سے سبق نہیں سیکھا ۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کو 2018 تک صبر کی تلقین بھی کر ڈالی، کہتے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کون ملک کا ہمدرد ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئی ہے اور اس کی تنصیب سے شاہراہوں پر سفر بہت محفوظ ہو جائے گا ۔