خبرنامہ پنجاب

دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئے؟ قمر کائرہ

الیکشن سے پہلے

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی وسطحی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئے؟ لا منسٹرپنجاب رانا ثنااللہ لا لیس منسٹر بن چکا‘ اگر حکومت عملی طور پر کام کرنا چاہتی ہے تو پھر دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے جان چھڑوائے‘ حکمران صرف اپنے بچوں اور محلات کے گرد سیکورٹی کا حصار بنا کر ملک کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں جب بھی ملک میں قوانین بنے، پیپلزپارٹی کے خلاف بنے، درگاہوں پر دہشتگردی فرقہ وارانہ لہر کو آواز دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعوے کر رہی تھی کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے جو اس کے سرغنہ تھے مارے گئے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر تی ہے ملک میں بم پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں، بلاول بھٹو شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کریں تو حکومتی وزرا تمسخر بناتے ہیں بلاول بھٹو کے بیانات پر چار گھنٹے پریس کانفرنس کرنے والے وزیر داخلہ ملک میں حالیہ دہشتگردی پر خاموش کیوں ہیں؟ حکمران صرف اپنے بچوں اور محلات کے گرد سیکورٹی کا حصار بنا کر ملک کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔