خبرنامہ پنجاب

رائیونڈ احتجاج،سیکورٹی پلان تیار،6ہزاراہلکارمامورہوں گے

لاہور:(ملت+ اے پی پی) پولیس نےتحریکِ انصاف کے رائے ونڈمیں 30ستمبرکےاحتجاج کی حفاظت کے لئےسیکورٹی پلان مرتب کرلیا، 6 ہزار اہلکاراس روزسیکورٹی پرمامورہوں گے۔ پی ٹی آئی کےاڈاپلاٹ پراحتجاج کومکمل سیکورٹی فراہم کرنےکا منصوبہ بنالیاگیا،پولیس حکام اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اڈا پلاٹ کا دورہ کرکےسیکورٹی پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی حفاظت کیلئے 11 ایس پیز ،23 ڈی ایس پیز اور 50 انسپکٹرز کو ذمے داریاں سونپی گئی ہیں ،جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گےجبکہ شرکاء کی میٹل ڈیٹیکٹرز سےتلاشی بھی لی جائے گی 30ستمبر کو رائےونڈ روڈ عام ٹریفک کےلئےبند کر دی جائےگی اورٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کردیاجائے گا ، ٹریفک پولیس نے اس مقصد کے لئے متبادل ٹریفک روٹ پلان کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے ۔