خبرنامہ پنجاب

رائے ونڈ مارچ ، کپتان کی سرگرمیاں عروج پر

لاہور: (ملت+اے ہی پی) رائےونڈ مارچ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، اس دوران تحریک انصاف کے پارٹی اختلافات بھی شدت سے سامنے آنے لگے ۔ کپتان کی سرگرمیوں سے شاہ محمود قریشی دور جبکہ جہانگیر ترین کا دھڑا حاوی ہو گیا ۔ عمران خان کی رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ہونے والی لاہور میں مصروفیات میں ہر جگہ جہانگیر ترین کا دھڑ احاوی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کپتان کی سرگرمیوں سے دور ہیں ۔ دوسری جانب نعیم الحق اور فیصل واوڈا کے اختلافات بھی سر چڑھ کر بولنے لگے۔ پہلے دونوں کے درمیان کراچی میں ٹریفک جام پر جھگڑا ہوا، اب نعیم الحق کو فیصل واوڈا کے اسپشل ٹاسک پر بھی اعتراض ہے ۔ پارٹی قیادت کی جانب سے نعیم الحق پر فیصل واوڈا کو ترجیح دی جانے لگی ۔ جبکہ یوتھ ونگ ، لیبر ونگ اور خواتین ونگ پہلے ہی پارٹی کے بعض رہنماؤں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔