خبرنامہ پنجاب

رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر بھٹے پر چھاپا ، 6 مزدور بازیاب

رحیم یار خان:(اے پی پی)رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر ایک بھٹے پر چھاپا مار کر جبری مشقت کے لیے یرغمال بنائے گئے چھ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا – پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس صادق آباد نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے محمد پور لمہ روڈ پر واقع ایک بھٹے پر چھاپا مارا ۔ کارروائی کے دوران چھ مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا ۔ بھٹہ مالک پر الزام ہے کہ وہ ان مزدوروں سے جبری مشقت کراتا ہے ۔ مزدوروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔