خبرنامہ پنجاب

ساہیوال اورسرگودھا میں سزائےموت کے2 مجرموں کوپھانسی دے دی گئی

ساہیوال /سرگودھا (آئی این پی ) ساہیوال اور سرگودھا میں سزائے موت کے2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔1992میں لاہور کے تھانے گلشن اقبال کی حدودمیں ڈکیتی مزاحمت پرماں اور 2 بچوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالے مجرم غلام مصطفی کوالصبح سینٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔ دوسری جانب سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی سبطین کوتختہ دارپرلٹکادیاگیا۔مجرم نے1998میں تھانہ بھیرہ کی حدود میں گھریلوتنازع پراپنے بہنوئی کوقتل کیاتھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجرموں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔