خبرنامہ پنجاب

ساہیوال: مخالفین کی فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق

ساہیوال: (آئی این پی) ساہیوال کے نواحی علاقہ 111 نائن ایل جہان خان میں 4 روز قبل نہری پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا۔ آج مخالفین نے موقع پا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 بھائی مزمل، ممتاز اور صفدر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کر رہی ہے۔