خبرنامہ پنجاب

سرگودھا، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرگودھا۔(ملت آن لائن) بدنام زمانہ منشیات فروش کو اربن ایریا پولیس نے حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے سب انسپکٹر خضر حیات ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ٹی اینڈ ٹی چوک میں دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل کو روک کر چیک کیا تو بلاک ڈبلیو نیو ایس ٹاون کا رہائشی بدنام زمانہ ملزم ضیاء اللہ عرف ضیائی کے قبضہ سےچرس1700گرام اور رقم وٹک آٹھ ہزارروپے برآمد ہوئے ، ملز م کیخلاف تھانہ اربن ایریا میں منشیات فروشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈی پی او نے ایس ایچ اواربن ایریا اورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔