خبرنامہ پنجاب

شانگلہ: دوکاریں کھائی میں گرنےسے6 افراد جاں بحق

شانگلہ :(آئی این پی) شانگلہ میں دو کاریں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ شانگلہ کے علاقے کیڑئی کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر مینگورہ سوات منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کروڑہ سے تھا ۔