خبرنامہ پنجاب

شدیددھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ٹریفک کیلئےبند

لاہور:(اے پی پی )شدیددھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے ترجمان کے مطابق رات گئےحد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور گاڑیوں کو مختلف انٹر چینج سے جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔موٹروے حکام کی جانب سےٍ ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آئستہ رکھنے، فوگ لائیٹس کے استعمال اورٍ غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔