خبرنامہ پنجاب

غیر حاضری اور غفلت برتنے پر3 ٹریفک وارڈنز نوکری سے برطرف

لاہور۔21 اکتوبر(ملت + اے پی پی )چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے،فرائض میں غفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے3 ٹریفک وارڈنز عاطف 3404/TW، اکرام3900/TW،اور وسیم1977/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزعاطف،اکرام اور وسیم غفلت لاپرواہی کرتے ہوئے محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈنزعاطف،اکرام اور وسیم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔