خبرنامہ پنجاب

فصلوں کی بہترخوارک کیلئے کھاد اورکیڑے مار دوائی کا استعمال ضروری ہے ، زرعی ماہرین

(ملت آن لائن)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مارادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ ہیں فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے نئی اگنے والی بوٹیاں ایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کی جا ئے کیونکہ یہ دوائی پود ے کی بیرونی جلد میں داخل ہوکر اپنا اثردکھاتی ہے بہت سے جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لیے شروع کے چھڑ کاؤ میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے کھادوں کازمین پر ساد ہ طریقہ سے چڑھاؤکرنے سے جڑی بوٹیوں کااکثر ز یاد ہ فائد ہ حاصل ہوجاتاہے جڑ ی بوٹیاں زمین کے پی ایچ سے بھی متاثرہوتی ہے جڑی بوٹیوں میں ککروند ریڈ سور ل اوراس طرح کچھ مزیداقسام میں مٹھی کی تیزابیت کو بردا شت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے نائٹروجن والی کھاد جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بہت مفیدہے نائٹروجن پودوں کوتیزی سے بڑھنے میں مدددیتی ہے۔جڑ ی بوٹی اورکیڑ ے ما ر ادو یہ کو پود ے کے شروع کے دنوں میں چھڑ کاجاتا ہے ا گر چھڑ کا ؤ کا وقت اورپودوں کے نکلنے کاوقت ایک ہو جا ئے اورمطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو تو کیڑ ے ما ر اورجڑی بوٹی مار ادو یہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اورفصل کو بہترخورا ک فراہم کر نے کا نظریہ کافی فروغ پاچکا ہے جڑی بوٹیوں پر قابو پالینا کیڑوں کے تدار ک کیلئے بہتر ہے ۔