خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ ، 10سالہ بچی جاں بحق

فیصل آباد: (اے پی پی)فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر2 بھائیوں کی فائرنگ سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر زمیندار بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 10 سال کی بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوئی،دونوں بچیاں زمیندار بھائیوں کے گھر کام کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بااثرزمیندار ملزمان واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے رہے ہیں،جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔