خبرنامہ پنجاب

فیصل ۱ٓباد سمیت صو بہ بھر میں میٹرک کے ضمنی امتحانات 8 ستمبر سے شروع ہونگے

(ملت آن لائن) فیصل ۱ٓباد سمیت صو بہ بھر میں میٹرک کے ضمنی امتحانات 8 ستمبر سے شروع ہونگے جس میں حصہ لینے والے طلبا ء و طالبات کو رولنمبر سلپیں جاری کردی گئی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی ۱ٓف چیئرمینز کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ طلباء وطالبات کو ان کے فارموں پر درج گھروں کے پتہ جات پر رولنمبر سلپس بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردی گئی ہیں اور ریگولر طلباء و طالبات رولنمبر سلپس حاصل کرنے کے لیے اپنے اداروں سے رابطہ کریں تاہم اگر کسی امیدوار کو رولنمبرسلپ نہ ملے تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے امتحان میں شامل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ میں کوئی درستگی کروانا مقصود ہو تو وہ ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ فوری طور پر ایجوکیشن بورڈ واقع جھنگ روڈ فیصل آباد کی میٹر ک برانچ سے بالمشافہ رابطہ کرے۔